بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں

کمر میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے انوشکا شرما کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

کمر میں تکلیف کے باعث انوشکا گھر تک محدود ہوگئیں ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اپنی فلم"این ایچ ٹین" کی شوٹنگ کی دوران زخمی ہوگئیں، انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمر کے مہروں میں چوٹیں آئی ہیں، جنہیں ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔ زخمی ہونے کی وجہ سے فلم کی عکسبندی ملتوی کردی گئی ہے جب کہ وہ اپنی کمر کی تکلیف سے چھٹکارے کے لئے روزانہ فزیو تھراپی بھی کروارہی ہیں۔
Load Next Story