امریکا میں تمباکو نوشی کے باعث ہر سال 5 لاکھ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں

تمباکو نوشی کی وجہ سے ہونے والی اموات ٹریفک حادثات یا انفلوئنزا وائرس سے ہونے والی اموات سے بھی زیادہ ہے


ویب ڈیسک February 14, 2015
سگریٹ نوشی امراض اور پروسٹیٹ اور چھاتی کے سرطان کے علاوہ دیگر کئی امراض کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی ماہرین کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کے باعث صرف امریکا میں ہر سال 54 لاکھ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔


بین الاقوامی طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں امریکن کینسرسوسائٹی سے منسلک ماہرین کی شائع تحقیق کے مطابق 2000 سے 2011 تک سگریٹ نوشی کرنے والے10 لاکھ سے زائد افراد سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اور ان کا تجزیہ ایسے افراد کے طبی ڈیٹا کے ساتھ کیا گیا جو سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے۔ اعداد و شمار سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے تھے ان میں موت کا امکان سگریٹ نہ پینے والوں کی نسبت دو گنا تھا۔


تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ برائن کارٹر کا کہنا ہے کہ امریکا میں ہر سال 5 لاکھ افراد ایسی بیماریوں کے ہاتھوں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن کا براہ ِراست تعلق تمباکو نوشی سے ہے، انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار سے اس بات خدشہ ہے کہ اس تعداد میں مزید ہزار افراد کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ تمباکو نوشی کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد اور شرح موٹر سائیکل کے حادثات یا انفلوئنزا وائرس سے ہونے والی اموات سے بھی زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |