اسٹیون فن نے ورلڈ کپ 2015ء کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا

اسٹیون فن ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے ساتویں اور انگلینڈ کے پہلے بولر بن گئے


ویب ڈیسک February 14, 2015
اسٹیون فن نے بریڈ ہیڈن، گلین میکسویل اور مچل جانسن کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی فوٹو: اے ایف پی

PESHAWAR:

ایڈیلیڈ: انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیون فن نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں مسلسل 3 گیندوں پر کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ورلڈ کپ 2015ء کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔


میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فتح تو کینگروز کے ہاتھ آئی لیکن انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیون فن نے اننگز کی آخری تین گیندوں پر بریڈ ہیڈن، گلین میکسویل اور مچل جانسن کو کیچ آؤٹ کروا کے ہیٹ ٹرک مکمل کی، اس طرح وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے ساتویں اور انگلینڈ کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔


ورلڈ کپ میں اب تک 8 ہیٹ ٹرکس ہوئی ہیں۔ سری لنکا کے لاستھ ملنگا نے دو مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز آف اسپنر ثقلین مشتاق کے پاس ہے انہوں نے 2003ء کے ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف یہ کرنامہ سرانجام دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |