امریکا میں اسلامک کمیونٹی سینٹر میں آتشزدگی
آگ لگنے کے نتیجے میں اسلامک سینٹر کی عمارت مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی
امریکی ریاست ٹیکساس میں اسلامک کمیونٹی سینٹر کی عمارت آتشزدگی کے باعث جل کر خاکستر ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں قائم اسلامک کمیونٹی سینٹر کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس کے نتیجے میں عمارت جل کر خاکستر ہوگئی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام نے آتشزدگی کو تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ حادثاتی طور پر نہیں لگی ہے تاہم اس سلسلے میں تفتیش کی جارہی ہے جب کہ اس حوالے سے ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور خدشہ ہےکہ آگ مذہبی منافرت کو ہوا دینے کے لیے لگائی گئی ہے۔
واضح رہے اسلامک سینٹر میں آتشزدگی کا یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا ہے جب امریکا میں 2 روز قبل شمالی کیرولائنا میں مسلمان فیملی کو قتل کیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز امریکی صدر بارک اوباما نے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکانہ فعل قرار دیا ہے۔