کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی گلوکاروں کے نغموں کی مقبولیت

راحت نے ’’شکریہ پاکستان ‘‘ ، عاطف نے ’’پھر سے گیم اٹھا دیں‘‘ ، حمیرا نے ’’ تم ہو سپر سے اوپر ‘‘ بنایا


Javed Yousuf February 15, 2015
علی گل پیر نے ’’شورمچا‘‘، ٹیم الفا نے ’’کھل کے کھیل ‘‘ اور شانی حیدر نے ’’پھوڑ دو‘‘ وڈیو بنائی ۔ فوٹو : فائل

کرکٹ ورلڈکپ کے حوالے سے پاکستانی گلوکاروں نے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی نغمے تیار کیے ہیں جو اس وقت مختلف چینلز سے دکھائے جارہے ہیں ۔

گلوکار علی گل پیر نے ''شورمچا'' کے ساتھ ورلڈکپ کے لیے وڈیو ریلیز کی ۔ سانحہ پشاور پر آئی ایس پی آر کے لیے ''بڑا دشمن بنا پھرتا ہے'' جیسا گیت بنانے والی ٹیم الفا نے ورلڈکپ کے حوالے سے ''کھل کے کھیل '' نامی گیت تیار کیا ہے۔ڈائریکٹر شانی حیدر نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے ''پھوڑ دو''نامی مختصر دورانیہ کا اشتہار نما گانا بنایا ہے۔گلوکارعاطف اسلم ، اسرار، فیصل کپاڈیہ، جمی خان نے 1992ء ورلڈکپ کی انگلش تھیم سے متاثرہو کر ''پھر سے گیم اٹھا دیں'' تیار کیا ہے جس میں عدنان صدیقی ، آمنہ شیخ ، عدنان ملک اور لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے ان کے ساتھ کورس میں ساتھ دیا ہے۔

گلوکار راحت فتح علی خان نے ''شکریہ پاکستان'' جس میں شاہد آفریدی ،اداکار شان ، سابق فٹبال کپتان عیسیٰ خان ، سابق ہاکی پلیئر سہیل خان ،نسیم حمید اور سابق اسکوائش چمپئن جہانگیر خان بھی ہیں۔گلوکارہ حمیرا ارشد نے ''تم ہو سپر سے اوپر''وڈیو لانچ کیا ہے جس میں گلوکارہ فریحہ پرویز ، ندیم عباس لونے والا ، سارہ رضا خان ،مظہر راہی ، فرح انور ،اکرم راہی سمیت دیگر گلوکاروں نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں