سندھ ہائیکورٹ نےمشرف کی اپیل مسترد کردی

سندھ ہائی کورٹ نے مشرف کی نا اہلی کا فیصلہ بر قرار رکھا ہے۔


Asghar Umar February 15, 2015
سابق صدرکے اقدامات سے ملک کی عزت اوروقارکوبھی نقصان پہنچا:فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدرجنرل(ر)پرویزمشرف کوپارلیمنٹ کی رکنیت کیلیے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کےخلاف ان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے نااہلی کافیصلہ برقراررکھاہے،سندھ ہائیکورٹ کے3 رکنی فل بینچ نے آبزرویشن دی ہے کہ سابق صدر نے آئین توڑا،ججوں کوگرفتار کیااور اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا۔

ان اقدامات کی روشنی میں پرویزمشرف کو باکردارنہیں کہاجاسکتا،وہ مجلس شوریٰ(قومی اسمبلی و سینٹ )کی رکنیت کے اہل نہیں،سابق صدرکے اقدامات سے ملک کی عزت اوروقارکوبھی نقصان پہنچا،آئین کی دفعہ ایف(1) 62 پر پورانہیں اترتے اورصادق و امین نہیں رہے۔چیف جسٹس مقبول باقرکی سربراہی میں3رکنی بینچ نے7صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

پرویزمشرف کے کاغذات نامزدگی مئی 2013 کومسترد کیے گئے تھے ،فاضل عدالت نے عام انتخابات 2013کیلیے این اے 250-کراچی سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف پرویزمشرف کی اپیل18اپریل 2013 کومستردکردی تھی تاہم مختصرفیصلے کے بعدتفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیاگیاتھا۔بینچ کے دیگرارکان میں جسٹس عبدالرسول میمن اورجسٹس سید محمد فاروق شاہ شامل تھے۔سندھ ہائیکورٹ کے فل بینچ نے اپنے فیصلے میں مزید کہاکہ سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے مقدمے میں سپریم کورٹ بھی ان اقدامات کوغیرقانونی اوراختیارات سے تجاوز قراردے چکی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں