کراچی میں مولانا اورنگزیب فاروقی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

فائرنگ سے ان کے قافلے کی پیچھے والی گاڑی زد میں آئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا، اورنگزیب فاروقی


ویب ڈیسک February 15, 2015
جائے وقوعہ سے پستول کے خول اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES:

قائدآباد میں نامعلوم افراد نے اہل سنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملہ کیا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا اورنگزیب فاروقی اپنے قافلے کے ہمراہ کورنگی سے آرہے تھے کہ قائد آباد پل کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی تاہم محافطوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ مولانا اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے ان کے قافلے کی پیچھے والی گاڑی زد میں آئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا اور محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔


تھانہ شاہ لطیف پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خول اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم مکمل تحقیقات سے قبل کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ حملے میں کون ملوث ہے۔


واضح رہے کہ دسمبر 2012 میں بھی مولانا اورنگزیب فاروقی پر کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی جب کہ ان کا محافظ، ڈرائیور اور 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |