راولپنڈی میں فائرنگ سے اہلِ سنت والجماعت کے رہنما جاں بحق

موٹر سائیکل سواروں نے مظہر صدیقی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل رکشا پر جارہے تھے۔

واقعے کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ سبزی منڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پیر ودھائی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلِ سنت والجماعت کے رہنما مظیر صدیقی جاں بحق ہوگئے۔


اہل سنت والجماعت کے مرکزی ترجمان حافظ اُنیب فاروقی کے مطابق راولپنڈی کے پیر ودھائی روڈ پر 2 موٹر سائیکل سواروں نے مظہر صدیقی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل رکشا پر جارہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں مظہر صدیقی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کے ساتھی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ سبزی منڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں بھی اہل سنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔
Load Next Story