بیلجیئم میں سنگدل ماں نے اپنی 3 کمسن بچیوں کو زندہ جلادیا

عورت نے ناصرف معصوم بچیوں کو کمرے میں بند کرکے آگ لگادی بلکہ اس کی طلاع اپنے شوہر کو بھی دی


ویب ڈیسک February 15, 2015
خاتون کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی فوٹو:فیس بک

بیلجیئم میں سنگدل ماں نے شوہر سے جھگڑے کا غصہ 3 بچیوں پر نکالتے ہوئے انہیں کمرے میں بند کرکے زندہ جلادیا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کے قصبے لینیک میں خاتون کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی اور اس کے شوہر نے بچوں کی تحویل کے لئے عدالتی چارہ جوئی شروع کردی تھی۔ عورت نے غصے میں آکر اپنی 4،2 اور6 سال کی بچیوں کو کمرے میں بند کرکے آگ لگادی جبکہ اس کی 9 سالہ بڑی بہن اسکول میں ہونے کی وجہ سے بچ گئی، سنگدل عورت نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ اپنے شوہر کو فون کرکے بچیوں کے ساتھ کئے گئے سلوک کے بارے میں بتایا۔

بچیوں کے بدقسمت باپ نے قریب ہی رہائش پذیر اپنی بہن کو جلد ازجلد گھر پہنچنے کو کہا تاہم جب وہ وہاں پہنچی تو اسے بچیوں کی جھلسی ہوئی لاشیں ملیں۔ پولیس نے بچیوں کی ماں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہیں۔ ۔بچیوں کے باپ کا کہنا ہے کہ اسے ابھی تک یقین نہیں کہ کوئی ماں اپنے اولاد کےساتھ اس طرح بھی کوئی کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں