وزیراعظم نوازشریف کی اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم نے پمز اسپتال میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک February 15, 2015
گزشتہ روز پمز اسپتال میں نامعلوم افراد نے ماہر امراض قلب ڈاکٹر شاہد نواز پر فائرنگ کی تھی، فوٹو :فائل

پمز اسپتال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔


سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ روز پمز اسپتال میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر شاہد نواز ملک کے علاج کے لیے 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے جو ڈاکٹر شاہد کے علاج اور ان کی صحت سے متعلق تمام ممکنہ اقدامات پر غور کرے گا۔


وزیراعظم نے پمز اسپتال میں فائرنگ کے بعد وزارت داخلہ کو اسلام آباد میں اسپتالوں اور تعلیمی اداروں سمیت اہم اداروں کی سکیورٹی بڑھانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز پمز اسپتال میں نامعلوم افراد نے ماہر امراض قلب ڈاکٹر شاہد نواز پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں انہیں سینے اور سر میں دو گولیاں لگیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |