ڈنمارک پولیس نے کوپن ہیگن میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو ہلاک کردیا

کوپن ہیگن میں کیفے اور یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے میں مرنے والا ملزم ہی ملوث تھا، پولیس


ویب ڈیسک February 15, 2015
گزشتہ روز ڈنمارک میں فائرنگ کے واقعہ میں2 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو : اے ایف پی

ڈنمارک میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گزشتہ رات کیفے اور یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے کوپن ہیگن میں کیفے اور یہودیوں کی عباد گاہ پر حملہ کرنے والے شخص کی گرفتاری کے لیے ضلع نوریبرو میں کارروائی کی تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کےبعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس بات کا اندازہ لگایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کوپن ہیگن میں ہونے والے حملے کے دونوں واقعات میں ایک ہی شخص شامل تھا جو پولیس کی کارروائی میں مارا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں مسلح شخص نے کیفے اور یہودیوں کی عبادت گاہ پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں