ارسلان افتخارکیسشعیب سڈل کمیشن کا عوام سے معلومات حاصل کرنےکا فیصلہ

معلومات وفاقی ٹیکس محتسب کےپتہ پربھی بھجوائی جاسکتی ہیں


ویب ڈیسک October 05, 2012
ملک ریاض اور ارسلان افتخار کیس میں اگر کسی کو کچھ معلومات ہیں تو وہ 15 روزمیں کمیشن کوتحریری یا ای میل کے ذریعہ معلومات فراہم کرے۔ فوٹو فائل

ارسلان افتخار کیس میں سپریم کورٹ کےقائم کردہ شعیب سڈل کمیشن نے عوام سےمعلومات حاصل کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

کمیشن نےعوام سےاپیل کی ہےکہ اگر کسی کوکیس کے متعلق کچھ علم ہےتووہ 15 روزمیں کمیشن کوتحریری یا ای میل کے ذریعےمعلومات فراہم کریں، معلومات وفاقی ٹیکس محتسب کےپتہ پربھی بھجوائی جاسکتی ہیں۔

معلومات فراہم کرنےوالے شخص کواپنے بارے میں مکمل تفصیل اور رابطہ نمبردینا ہو گا، معلومات فراہم کرنےوالےافراد کےنام اورکوائف مکمل رازمیں رکھےجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |