بزنس مین نے خود کو محفوظ کرنے کیلئے نوٹوں کی دیوار بنا لی

چینی بزنس مین نے اپنے دیوالیے پن کا تاثر زائل کرنے کیلئے نوٹوں کی دیوار بنا لی اور خود اس کے اندر بیٹھ گیا


Net News February 16, 2015
سیاؤ نے نوٹوں کی گڈیاں اٹھا اٹھا کر ملازموں اور کسانوں کی طرف پھینکنا شروع کردیں۔ فوٹو: فائل

چین میں ایک بزنس مین کے متعلق مشہور ہوگیا کہ اس کا دیوالیہ نکل چکا ہے اور وہ کوڑی کوڑی کو محتاج ہوچکا ہے جس کا جواب دینے کے لیے ان صاحب نے ایک نہایت منفرد طریقہ اختیار کیا۔

45 سالہ شینگ سیاؤ کے ذمہ کچھ کسانوں کی رقم تھی جب کچھ ملازمین اور رقم کا تقاضا کرنے والے کسانوں نے اکٹھے ہوکر سیاؤ کے پاس جانے کا منصوبہ بنایا تو اسے اس کی خبر ہوگئی اور اس نے اپنے بارے میں منفی تاثر کو زائل کرنے کے لیے ایک دلچسپ قدم اٹھایا۔ جب کہ لوگ اکٹھے ہوکر سیاؤ کے گھر پہنچے تو دیکھا کہ اس نے اپنے اردگرد نوٹوں کی دیواریں بنارکھی ہیں اور خود ان کے درمیان بیٹھا ان کا انتظار کررہا ہے۔

ان لوگوں کے پہنچنے پر سیاؤ نے کہا کہ دیکھو میرے ارد گرد میرے تحفظ کے لیے نوٹوں کی دیواریں ہیں اور کوئی یہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ میرا دیوالیہ نکل چکا ہے۔ اس کے بعد سیاؤ نے نوٹوں کی گڈیاں اٹھا اٹھا کر ملازموں اور کسانوں کی طرف پھینکنا شروع کردیں اور انھیں ان کی توقع سے بھی زیادہ دولت سے مالا مال کردیا۔ سیاؤ کی اس حکمت عملی کی وجہ سے کسان اور ملازمین خوش ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں