وزیر داخلہ کے سیکیورٹی اسکواڈ کی وڈیو بنانے والا گرفتار

سیکیورٹی اداروں نے سبزی فروش کو گرفتار کرکے موبائل فون قبضے میں لے لیا۔


Saleh Mughal February 16, 2015
وڈیو بنانے والے وحید اللہ کا تعلق چارسدہ سے ہے اوروہ گلزار قائد کے علاقے میں سبزی و فروٹ کا کاروبار کرتا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

ایئرپورٹ روڈ پر وزیرداخلہ چوہدری نثار سمیت دیگر وی آئی پیز کی موومنٹ کی وڈیو بنانے والے سبزی فروش کو گرفتار کرکے موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز وزیرداخلہ سمیت دیگر وی آئی پیز نے ایئرپورٹ کے علاقے میں سالڈ ویسٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران جب وی آئی پیز کی موومنٹ جاری تھی اور وزیر داخلہ پروگرام میں شرکت کے بعدواپس جا رہے تھے کہ گلزار قائد کے قریب سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے عملے نے سڑک کے کنارے وحید اللہ نامی شخص کو سڑک سے گزرنے والے کانوائے اور دیگر وی آئی پیز سمیت سیکیورٹی عملے کی وڈیو بناتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او انسپکٹر وسیم فراز نے بتایاکہ وڈیو بنانے والے وحید اللہ کا تعلق چارسدہ سے ہے اوروہ گلزار قائد کے علاقے میں سبزی و فروٹ کا کاروبار کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں