عمران خان بیوقوف ہیں انھیں حالات کا اندازہ نہیں خورشید شاہ

2 بابے سرتاج عزیز اور طارق فاطمی وزارت خارجہ چلا رہے ہیں جوان کے بس کی بات نہیں، اپوزیشن لیڈر


آن لائن February 16, 2015
ایم کانہ حکومت میں شامل ہونے کاپتہ چلتاہے اور نہ ہی حکومت سے جانے کا، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بے وقوف آدمی ہیں انہیں حالات کا بالکل بھی اندازہ نہیں ہے۔


پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل دھرنوں کے دوران پارلیمنٹ نے نواز حکومت کو بچایا تھا مگر اب نوازحکومت اسحٰق ڈارکے ذریعے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیرنئے ٹیکسزنافذ کررہی ہے جوپارلیمنٹ کو بائی پاس کرنے کے مترادف ہے جس کے جمہوریت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کے بارے میں پارٹی نے اب تک آگاہ نہیں کیا، ایم کیو ایم کانہ حکومت میں شامل ہونے کاپتہ چلتاہے اور نہ ہی حکومت سے جانے کا۔ انھوں نے مزیدکہاکہ سینیٹ کیلیے جن لوگوں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ان کی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے منظوری لینے یانہ لینے کے بارے میں مجھے معلوم نہیں، پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی عوام کی محرومیاں دورکرنے کیلیے2 نئے صوبے ملتان اور بہاولپور بنانے کے حق میں ہے۔

خورشید شاہ نے مزید کہاکہ عمران خان نے سانحہ شکار کو حکومت سندھ کی ناکامی قراردیا،عمران خان بیوقوف آدمی ہیں اوراسے حالات کا بالکل اندازہ نہیں کہ حکومت سندھ دہشت گردی پرقابو پانے کیلیے کتنی کوششیں کررہی ہے، امریکی صدر اوباما کا پاکستان نہ آنا حکومت کی سفارتی ناکامی ہے، 2 بابے سرتاج عزیز اور طارق فاطمی وزارت خارجہ چلا رہے ہیں جوان کے بس کی بات نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |