افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 89 شدت پسند ہلاک

افغان وزارت داخلہ نے جنوبی صوبہ ہلمند میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن سروع کرنے کااعلان کردیا


APP February 16, 2015
افغان وزارت داخلہ نے جنوبی صوبہ ہلمند میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن سروع کرنے کااعلان کردیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

افغان سیکیورٹی فورسز نے ملک میں مختلف کارروائیوں کے دوران 89 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 6 فوجی بھی مارے گئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے الگ الگ بیانات میں کہا گیاہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں فورسز کی کارروائیوں کے دوران 89 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے، اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مختلف صوبوں میں کی گئیں،وزارت دفاع کے بیان کے مطابق بارودی سرنگوں کے مختلف دھماکوںمیں 6 افغان فوجی بھی مارے گئے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

دریں اثنا شمالی افغانستان میں 14سالہ مغوی لڑکی کو اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوسری طرف افغان سیکیورٹی فورسز نے جنوبی صوبہ ہلمند میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے آغازکااعلان کردیا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اس آپریشن کا بنیادی مقصد مقررہ علاقوں سے دہشت گردوں کاخاتمہ اور علاقے کو محفوظ بنانا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہلمند میںخصوصی آپریشن کیے جارہے ہیںجس میں افغان نیشنل سیکیورٹی فورسزحصہ لے رہی ہیں،انکاکہنا تھاکہ ملک کی سیکیورٹی فورسز کسی بھی قیمت پرملک کے دفاع کیلیے تیار ہے اور ہم یہ اہلیت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں