کراچی میں امن کے لئے ہر حد تک جائیں گے آرمی چیف جنرل راحیل شریف

آرمی چیف نے کراچی آپریشن کےدوران پکڑے جانےوالےاسلحے کا بھی معائنہ کیا

جنرل راحیل شریف نے کراچی میں قیام امن کے لئے رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ فوٹو:آن لائن

WASHINGTON:
سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی تسلی بخش ہے جبکہ پاک فوج شہر میں امن کی بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔


ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے انہیں سیکیورٹی صورتحال اور کراچی آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔ جنرل راحیل شریف نے رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کراچی میں امن کی بحالی کے لیے جاری آپریشن میں مدد کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

بعد ازاں آرمی چیف نے کراچی آپریشن کے دوران پکڑے جانے والے اسلحے کا بھی معائنہ کیا۔
Load Next Story