سپریم کورٹ میں ثابت کرونگا میرے پاس دہری شہریت نہیں شہباز شریف

دہری شہریت ثابت نہ ہوئی تو الزام لگانے والے استعفی دیں، شہباز شریف


ویب ڈیسک October 05, 2012
دہری شہریت ثابت نہ ہوئی تو الزام لگانے والے استعفی دیں، شہباز شریف۔ فوٹو: ایکسپریس

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ثابت کرونگا میرے پاس دہری شہریت نہیں۔

جرمنی کے دارالحکومت میں بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جب بلایا حاضر ہو جاؤں گا، دہری شہریت ثابت نہ ہوئی تو الزام لگانے والے استعفی دیں، انھوں نے مزید کہا ہے کہ اول و آخر پاکستانی ہوں ، اس سے پہلے بھی عدلیہ کے ہر حکم کی تعمیل کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی راجہ ریاض کے اخباری بیان کا نوٹس لیا تھا جس میں انھوں نے شہباز شریف پر دہری شہریت کا الزام عائد کیا ہے، عدالت نے دہری شہریت کے الزام میں شہباز شریف، راجہ ریاض اور اخبار کے مدیر کو 17 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |