محمدعامر پابندی کیس چیرمین پی سی بی کو حلف نامے کے ساتھ جواب جمع کرانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتی، پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف


ویب ڈیسک February 16, 2015
عدالت عالیہ نے محمدعامر پابندی کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے کرکٹر محمد عامر پر پابندی عائد کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران چیرمین پی سی بی کو حلف نامے کے ساتھ جواب دوبارہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


سندھ ہائی کورٹ میں محمد عامر پر پابندی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران پی سی بی نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا، عدالت عالیہ نے جواب پر اعتراض کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جواب کے ساتھ چیرمین پی سی بی کا حلف نامہ نہیں، اس لئے چیرمین پی سی بی کے حلف نامے کے ساتھ جواب دوبارہ جمع کرایا جائے۔


سماعت کے دوران پی سی بی کے وکیل تفضل حسین رضوی نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محمدعامر پاکستانی کرکٹرہیں، سندھ ہائی کورٹ درخواست کیوں نہیں سن سکتی، عدالت عالیہ نے محمد عامر کو جواب جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |