لاہورپارلیمنٹ میں آدھاپاکستانی نہیں چاہئےچیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ملک میں صاف اورشفاف انتخابات ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا ہے


ویب ڈیسک October 05, 2012

KARACHI: چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے کہاہےکہ پارلیمنٹ میں آدھاپاکستانی نہیں چاہئے۔

لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے دہری شہریت کےحوالےسےکہا کہ ہم نے سب سے پہلے دہری شہریت رکھنے والوں کو نااہل قرار دیا جس کے بعد سپریم کورٹ نے ایکشن لیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں آدھا پاکستانی نہیں چاہئے۔

فخرالدین جی ابراہیم نے مزید کہا کہ کہا کہ الیکشن کمیشن دہری شہریت سے متعلق پارلیمنٹ کے جواب پرفیصلہ کرنےکے لئے منگل کو اجلاس منعقد کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ملک میں صاف اورشفاف انتخابات ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا ہے اورشفاف الیکشن سے پاکستان کو بہتربنایا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا ملک میں فی الفور انتخابات کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔

فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ یمیں امید ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں حصہ لیں گی لیکن ابھی تک ایک بھی سیاسی جماعت نے الیکٹوریل کاپی حاصل نہیں کی، انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کا نام اتنخابی فہرست میں درج نہیں تووہ فوری طورپراپنا نام ان فہرستوں میں درج کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |