مصر کی اپنے شہریوں کی ہلاکت کے بعد لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

مصری عیسائیوں کی ہلاکت کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد کئی بمباری میں داعش کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، مصری ٹی وی


ویب ڈیسک February 16, 2015
مصر ایسی کسی بھی حرکت کا جب اور جیسے چاہے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، مصری صدر عبدالفتح السیسی فوٹو: ایکسپریس نیوز/ فائل

مصر نے اپنے قطبی عیسائی شہریوں کی ہلاکت کے بعد لیبیا میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔


مصری کے سرکاری ٹی وی کے مطابق بمباری داعش کے ہاتھوں لیبیا سے اغوا کئے جانے والے 21 مصری قبطی عیسائیوں کی ہلاکت کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد کی گئی جس میں تنظیم کے کیمپوں، تربیتی مراکز اور گولہ بارود و ہتھیاروں کے ذخیروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل شدت پسند تنظیم کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں نقاب پوش افراد کو لوگوں کے سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔


واضح رہے کہ لیبیا میں موثر حکومت نہ ہونے کے باعث داعش وہاں بھی اپنے پنجے گاڑھ رہی ہے اور اب تک اس کے شدت پسندوں نے لیبیا میں کئی حملے بھی کئے ہیں تاہم لیبیا میں کئی مسلح گروہوں کی موجودگی کے باعث یہ بات واضح نہیں ہے کہ لیبیا میں داعش کتنی طاقتور ہے جب کہ مصری صدر عبدالفتح السیسی یہ کہہ چکے ہیں ان کا ملک ایسی کسی بھی حرکت کا جب اور جیسے چاہے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں