آئرلینڈ کے جان مونی اور ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی پر نازیبا الفاظ کے استعمال پر جرمانہ

ڈیرن سیمی نے میچ کے 34ویں جبکہ جان مونی نے 45ویں اوور میں نازیبا الفاظ استعمال کئے، آئی سی سی


ویب ڈیسک February 16, 2015
دونوں کھلاڑیوں نے میچ ریفری کے جرمانے کے فیصلے کو قبول کرلیا۔ فوٹو: فائل

آئرلینڈ کے بولر جان مونی اور ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی پر میچ کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی نے میچ کے 34ویں اوور میں شاٹ کھیلنے کے بعد نازیبا الفاظ استعمال کئے جب کہ 45ویں اوور میں آئرلینڈ کے بولر جان مونی نے اپنی گیند پر کیچ ڈراپ ہونے پر غلط زبان استعمال کرکے آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی جس پر میچ ریفری نے دونوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا جسے دونوں کھلاڑیوں نے تسلیم کرلیا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آئرلینڈ نے اپ سیٹ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |