سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ترمیمی بل 2015 پیش

نثار کھوڑو نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ترمیمی بل 2015 پیش کیا،


ویب ڈیسک February 16, 2015
سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام کے قانون 2013 میں اب تک 5 ترامیم کی جاچکی ہیں۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ترمیمی بل 2015 پیش کردیا۔

اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایم کیو ایم کے ارکان کی تاخیر میں آمد پر انہوں نے کہا کہ وہ ایوان کو آئین کے مطابق چلارہے ہیں، انہوں نے آخری بار جو اجلاس ملتوی کیا وہ کورم پورا نہ ہونے کے باعث کیا لیکن اراکین نے شکایت کی جس پر انہیں بہت افسوس ہوا۔ جس پر ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے کہا کہ ہم آپ کا احترام کرتے ہیں کہ آپ آئین کے مطابق اسمبلی چلارہے ہیں لیکن ہمیں اسمبلی کا گزشتہ اجلاس ملتوی کرنا صحیح نہیں لگا۔

اجلاس کے دوران سینئیر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ترمیمی بل 2015 پیش کیا، جس کے بعد اپوزیشن نے اسپیکر سے اپیل کی کہ انہیں اس بل کے مندرجات پر غور کے لئے وقت چاہیے جس کے بعد ہی وہ اس پر بحث کرسکتے ہیں، جس پر اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس جمعے تک کے لئے ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام کے قانون 2013 میں اب تک 5 ترامیم کی جاچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |