سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقدمے سے الگ ہوگئیں

تفتیشی افسرتعاون نہیں کررہا اورجان بوجھ کرکیس کوالتوا میں ڈال رہاہے جسکے باعث کیس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا،شازیہ ہنجرا


ویب ڈیسک February 16, 2015
سندھ حکومت نے شازیہ ہنجرا کو کیس میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کیا تھا۔ فوٹو: فائل

QUETTA: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی اسپیشل پراسیکیوٹر شازیہ ہنجرا کیس سے الگ ہوگئی ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے سندھ حکومت کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے شازیہ ہنجرا کو کیس میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کیا تھا تاہم اب وہ اس مقدمے سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کیس کا تفتیشی افسر جہانزیب تعاون نہیں کر رہا اور جان بوجھ کر کیس کو التوا میں ڈال رہا ہے جس کے باعث کیس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کیس کی پیروی کی وجہ سے دھمکی اور ہراساں کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کیس کے حوالے سے کبھی کوئی دھمکی نہیں ملی اور نہ ہی کسی نے ہراساں کیا۔

واضح رہے کہ گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کو سندھ حکومت کی جانب سے سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے متعلق بریفنگ دی گئی جس پر وزیر اعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مجرمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں