آسٹریلیا میں ہائی وولٹیج میچ کے دوران پاک بھارت شائقین کا میٹر شاٹ

کلب میں تصادم اس وقت شروع ہوا جب ایک گروپ نے چھکا لگنے پر کرسیاں پھینکنا شروع کردی، انتظامیہ کلب

سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،کلب انتظامیہ فوٹو:فائل

مقامی کلب میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران دونوں ممالک کے شائقین میں ہاتھاپائی کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔


کہا جاتا ہے کہ کرکٹ کا کھیل پاکستانیوں کی رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے اور جب بات ہو پاک بھارت ٹاکرے کی تو یہ جنون بن جاتا ہے، ہم کسی سے بھی ہار برداشت کرسکتے ہیں لیکن بھارت سے کسی صورت بھی نہیں کیونکہ اس مقابلے میں صرف 11 کھلاڑی میدان میں نہیں اترتے بلکہ ملک سمیت دنیا بھر میں آباد ہر پاکستانی کے ارمان اترتے ہیں، یہی صورت حال بھارت کے ساتھ بھی ہے لیکن بھارتی اپنی ہار اور جیت برداشت نہیں ہوتی، یہی کچھ ہوا گزشتہ روز سڈنی کے میری لینڈ آر ایس ایل کلب میں جہاں پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کو دکھانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے لیکن اس تقریب کے دوران دونوں ممالک کے شائقین آپس میں ہی لڑ پڑے۔

کلب کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر برائن ملر کا کہنا تھا کہ بدنظمی اس وقت شروع ہوئی جب کچھ افراد چھکا لگنے پر جوش میں ہوش کھو بیٹھے اور ہال میں لگائی گئیں کرسیاں اور ٹیبل الٹنے لگے، ان کی حرکتوں کے باعث شائقین آپس میں الجھ پڑے اور اس ہاتھا پائی میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ برائن ملر کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا تاہم سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Load Next Story