جنوبی وزیرستان انتظامیہ کا تحریک انصاف کوجلسے کی اجازت دینے سے انکار

تحریک انصاف کے جلسے کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ ڈرون حملوں میں مارے جانے والے تمام لوگ دہشت گرد نہیں ہیں۔

تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے7 اکتوبرکوامن مارچ کےذریعےجنوبی وزیرستان میں جلسےکا اعلان کررکھاہے. فوٹو: فائل

جنوبی وزیرستان کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو امن مارچ کے سلسلے میں جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے کی انتطامی کمیٹی کےچیئرمین علی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ پولیٹیکل انتظامیہ نے ہمیں تحریری طور پرآگاہ کیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف کے امن مارچ کو جنوبی وزیرستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔علی امین گنڈاپوری کا کہناتھاکہ ان کے خیال میں خیبرپختونخوا حکومت بھی امن مارچ کی راہ میں رکاوٹ ڈالےگی اور انہیں میانوالی میں روکا جائےگا۔


تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے7 اکتوبرکوامن مارچ کےذریعےجنوبی وزیرستان میں جلسےکا اعلان کررکھاہے۔ ادھرجلسےمیں شرکت کے لئے لوگوں کی ڈیرہ اسماعیل خان آمد شروع ہوگئی ہے۔

تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کی انتظامی کمیٹی کے چئیرمین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ ڈرون حملوں میں مارے جانے والے تمام لوگ دہشت گرد نہیں ہیں۔
Load Next Story