بلوچستان کی صورتحال پرن لیگ کا آل پارٹیزکمیشن کیلئے قراردادلانے کا اعلان

آل پارٹیز کمیشن میں پارلیمنٹ کے اندراورباہربیٹھی تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کیا جائے

بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لئے تمام ناراض بلوچ رہنماؤں کوقومی دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان کی صورتحال پر حکومت سے آل پارٹیز کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس حوالے سے قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ بلوچستا ن میں سیاسی مفاہمت کی ضرورت ہے اوراس حوالے سے مسلم لیگ(ن)دیگرسیاسی جماعتوں کی مشاورت سے قومی اسمبلی کی ایڈوائزری کمیٹی میں آل پارٹیزکمیشن بنانے کے لئے ایک قرارداد پیش کرے گی۔


قائد حزب اختلاف نے کہا کہ آل پارٹیز کمیشن میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہربیٹھی تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کیا جائے اورکمیشن کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ بلوچستان سے متعلق اپنی رپورٹ ایک ماہ کے اندر پیش کرے۔

چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لئے تمام ناراض بلوچ رہنماؤں کو قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے ۔
Load Next Story