لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری

بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ پنجاب میں داخل ہوچکا ہے،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک February 16, 2015
4 روز کے دوران لاہور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشیں ہوں گی، فوٹو:آن لائن

شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس نے شہر کا موسم خوشگوار بنادیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ کئی سڑکیں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ مال روڈ، جیل روڈ اور گلبرگ میں ژالہ باری بھی ہوئی جس نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ پنجاب میں داخل ہوچکا ہے جس کے سبب آئندہ 4 روز کے دوران لاہور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشیں ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔