چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک کو اچانک دل میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر پشاور کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چیف جسٹس پاکستان کی انجیو گرافی سمیت مختلف ٹیسٹ کیے گئے جنہیں کلیئر قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرز کی جانب سے چیف ناصرالملک کے ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے تاہم ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے باعث انہیں اسپتال سے فارغ نہیں کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس گزشتہ 2 تین روز سے پشاور میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف کیسوں کی سماعت کررہے ہیں تاہم آج طبیعت کی ناسازی کے باعث وہ کیسز کی سماعت بھی نہیں کرسکے۔