پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں جیت کا ریکارڈ ہمیشہ ہمارے پاس نہیں رہے گا دھونی
ہمیں نہیں بھولنا چاہئے کہ پاکستان کا بھارت کے خلاف دیگر مقابلوں میں مجموعی طور پر بہتر ریکارڈ ہے، دھونی
TORONTO:
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف جیت کا ریکارڈ ہمیشہ ہمارے پاس نہیں رہے گا اور ایک وقت ایسا بھی آئے جب پاکسان ہمیں شکست دے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف جیت کا ریکارڈ قائم رکھنا اچھا ہے اور ہمیں اس پر فخر بھی ہے لیکن یہ ریکارڈ ہمیشہ ہمارے پاس نہیں رہے گا اور ایک وقت ایسا آئے گا جب پاکستان ورلڈ کپ میں ہمیں شکست دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں بھولنا چاہئے کہ پاکستان کا بھارت کے خلاف دیگر مقابلوں میں مجموعی طور پر بہتر ریکارڈ ہے جب کہ پاکستانی ٹیم کے پاس زبردست سائڈ ہے لہٰذا انہیں ہرانا اتنا آسان نہیں ہے۔ بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ٹیموں کے درمیان معرکہ کبھی بھی آسان نہیں رہا اس کے ساتھ لوگوں کے جذبات جڑے ہوتے ہیں جب کہ ہم صرف اس ایک جیت پر اکتفا نہیں کرسکتے اور ابھی مزید بہتر کھیل پیش کرنے کی گنجائش باقی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت چھٹی بار ورلڈکپ میں مدمقابل ہوئے جس میں بھارت نے ایک بار پھر اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے پاکستان کو شکست دے دی۔