کراچی ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید کو ہٹائے جانے کا امکان

ذرائع محمد حسین سید سندھ کی اہم شخصیات کے ساتھ فرائض انجام دیں گے


ویب ڈیسک October 05, 2012
ذرائع محمد حسین سید سندھ کی اہم شخصیات کے ساتھ فرائض انجام دیں گے. فوٹو فائل

ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید کو ہٹانے جانے کا امکان ہے ۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایڈمنسٹریٹرکراچی محمد حسین سید کی جگہ رؤف اخترفاروقی کو شہر کا نیا ایڈمنسٹریٹربنائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق محمد حسین سید سبکدوش ہونے کے بعد سندھ کی اہم شخصیات کے ساتھ فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ اسمبلی نے نئے بلدیاتی نظام سے متعلق گورنرسندھ کی جانب سے جاری کئے گئے آرڈیننس کوپاس کیا تھا جسے ''سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ'' کا نام دیا گیا تھااس آرڈیننس کے پاس ہونے کے بعد سندھ کے 5اضلاع جس میں کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص،لاڑکانہ اورسکھرشامل تھے ان کو میٹروپولیٹن کارپوریشنز کا درجہ دے دیا گیا تھا اس کے ساتھ ساتھ کراچی کے 18 ٹاؤنز کی حیثیت بھی بحال کردی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں