بھارت اور سری لنکا کے درمیان سول جوہری تعاون کا معاہدہ طے پاگیا

بھارت سری لنکا کو جوہری توانائی کے منصوبوں میں معاونت کے ساتھ ساتھ بجلی پیدا کرنے کیلئے ایٹمی ریکٹر بھی فروخت کرے گا


ویب ڈیسک February 16, 2015
معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کا نشان ہے، بھارتی وزیراعظم، فوٹو:رائٹرز

بھارت نے خطے میں اپنے اثرو رسوخ میں اضافے میں تیزی لاتے ہوئے سری لنکا کے ساتھ سول جوہری تعاون کا معاہدہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور سری لنکا کے درمیان سول جوہری تعاون کا معاہدہ سری لنکا کے نو منتخب صدر میتھری پالا سری سینا کے دورہ بھارت کے دوران طے پایا جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیگر معاملات میں اشتراک کا بھی اعلان کیا گیا۔ بھارت اور سری لنکا کے درمیان معاہدے کے تحت بھارت سری لنکا کو جوہری توانائی کے منصوبوں میں معاونت فراہم کرے گا جب کہ 600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے ایٹمی ریکٹر بھی فروخت کیے جائیں گے، اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کا نشان ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان یہ معاہدہ ایسے وقت طے پایا ہے جب چین سری لنکا میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ گزشتہ برس سری لنکا کی سمندری حدود میں چینی آبدوزوں کی موجودگی پر بھارت کی جانب سے اعتراض بھی سامنے آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں