سری دیوی کی فلم انگلش ونگلش نمائش کے لئے پیش کردی گئی

اداکارہ سری دیوی کی نئی فلم"انگلش ونگلش" کو ہندی زبان کے علاوہ تامل اور تیلگو میں بھی ریلیزکیا گیا ہے۔

اداکارہ سری دیوی کی نئی فلم"انگلش ونگلش" کو ہندی زبان کے علاوہ تامل اور تیلگو میں بھی ریلیزکی جائے گی ۔ . فوٹو اے ایف پی

KARACHI:
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی فلم "انگلش ونگلش" بھارت کے سینماؤں میں ریلیز کردی گئی۔

چاندنی اور مسٹر انڈیا جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنےوالی اداکارہ سری دیوی کی نئی فلم"انگلش ونگلش" بھارتی سینماؤں میں ریلیز کردی گئی۔ فلم تامل اور تیلگو زبان میں بھی یلیزکی جائے گی۔سری دیوی ''انگلش ونگلش''کے ذریعے 15سال بعد کسی بھی بالی ووڈ فلم میں جلوہ گرہورہی ہیں۔


سری دیوی کی بالی ووڈ میں آخری فلم ''جدائی'' تھی۔اسی دوران انہوں نے فلم سازبونی کپورسے شادی کے بعد فلم انڈسٹری کو خیبرباد کہہ دیا تھا۔

"انگلش ونگلش" میں سری دیوی نے ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا ہے جسے انگریزی زبان بولنا نہیں آٓتی اور وہ اپنے گھر والوں کو خوش کرنے کے لیے انگریزی زبان سیکھنے کے لئے ایک انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیتی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story