آرمی چیف نے تھیلیسیما کے مرض میں مبتلا بچے کی پاک فوج میں شمولیت کی خواہش پوری کردی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شعیب اونگزیب سے ملاقات کی اور اس کی صحت سے متعلق پوچھا


ویب ڈیسک February 16, 2015
جنرل راحیل شریف نے ملکی دفاع کے لیے حوالے سے بچے کے جذبات کو بھی سراہا، فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا 17 سالہ بچے کی پاک فوج میں شمولیت کی خواہش پوری کردی۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا 17 سالہ شعیب اورنگزیب نے خط کے ذریعے پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قبول کرلیا اور بچے کی ایک روز کے لیے پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کو نہ صرف پورا کیا بلکہ اس سے ملاقات بھی کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے شعیب اورنگزیب سے اس کی صحت سے متعلق پوچھا اور ملکی دفاع کے حوالے سے اس کے جذبات کو بھی سراہا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں