تعلیم حاصل کریں آسمان کی بلندیوں میں بھی
ہوائی کمپنیوں کے اس اقدام کے پس پردہ مقصد علم کی ترویج نہیں بلکہ اپنے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔
کالج اور یونی ورسٹیوں میں تو تعلیم دی ہی جاتی ہے مگر اب آپ فضائی سفر کے دوران بھی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔
امریکا میں دو ہوائی کمپنیاں مسافروں کے لیے دوران پرواز تحصیل علم کی سہولت فراہم کررہی ہیں۔ جیٹ بلیو اور ورجن امریکا نامی کمپنیوں کی پروازوں سے سفر کرنے والے مسافر فلموں اور گیتوں سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ نام وَر اساتذہ کے لیکچر بھی سُن سکتے ہیں۔
ہوائی کمپنیوں کے اس اقدام کے پس پردہ مقصد علم کی ترویج نہیں بلکہ اپنے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ ہوابازی کی صنعت میں مقابلہ سخت ہوتا جارہا ہے۔ ہر کمپنی کی کوشش ہے کہ وہ نت نئی سہولیات متعارف کروا کر مسافروں کی توجہ حاصل کرے۔ اسی مقصد کے پیش نظر گذشتہ دسمبر میں جیٹ بلیو نے مسافروں کو پنسلوانیا یونی ورسٹی کے وارٹن اسکول کے معروف اساتذہ کے مارکیٹنگ، براؤن یونی ورسٹی کی آرکیالوجی کی کلاس، اور برکلی اسکول آف میوزک کے گٹار اور سُر و تال سے متعلق ریکارڈشدہ لیکچر کی ویڈیوز فراہم کرنے کا آغاز کیا۔ کالج اور یونی ورسٹی کے لیکچرز کے علاوہ ہوائی کمپنی کے مسافر دوران پرواز کھانا پکانے کے مختلف پروگرام بھی دیکھ سکتے ہیں۔
جیٹ بلیو کی دیکھا دیکھی یکم فروری سے ورجن امریکا نے بھی '' گریٹ کورسز'' تک مسافروں کو دسترس فراہم کردی۔ '' گریٹ کورسز'' دراصل نام ور پروفیسروں کے ریکارڈ شدہ لیکچرز کا سلسلہ ہے۔ ان میں ہائیڈن پلینیٹیریئم کے ڈائریکٹر نیل ڈی گریسس ٹائی سن کے The Inexplicable Universe: Unsolved Mysteries کے عنوان کے تحت دیے گئے لیکچر کے علاوہ سڈنی کی میک کوائر یونی ورسٹی میں تاریخ کے پروفیسر ڈیوڈ کرسچیئن کے لیکچر بھی شامل ہیں۔ ہوائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ لیکچرز کے ذخیرے میں ہر ماہ دو ماہ کے بعد اضافہ کیا جاتا رہے گا۔
جیٹ بلیو کے مطابق تعلیمی لیکچرز کی دستیابی ممکن بنانے کے بعد، دو ماہ کے عرصے میں مسافروں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ ورجن امریکا نے بھی مسافروں کی تعداد بڑھنے کی امید ظاہر کی ہے۔
مسافروں میں ہوائی کمپنیوں کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔گیری لیف اپنے کاروبار کے سلسلے میں اکثر ہوائی جہاز سے سفر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے وہ دوران پرواز بھی اپنے کام میں مصروف رہتے ہیں ، مگر درمیانی وقفوں میں دماغ کو آرام دینے کے لیے لیکچر سننے کو ترجیح دیتے ہیں۔ گیری کے مطابق یہ سروس دل چسپ اور خاص طور پر طلبا کے لیے بہت مفید ہے۔