کھاد کے عالمی استعمال میں سالانہ 18 فیصد اضافے کی توقع
دنیا میں 2018 تک کھاد کی کھپت 20 کروڑ ٹن سے تجاوز کرجائے گی، ایف اے او
کھاد کا عالمی سطح پر استعمال 2018 تک 20 کروڑ 5 لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گا جو 2008میں کھپت سے 25فیصد زیادہ ہوگا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت (ایف اے او)کی جانب سے پیر کو ای میل کی گئی ''ورلڈ فرٹیلائزر ٹرینڈز اینڈ آؤٹ لک ٹو 2018'' رپورٹ کے مطابق 2018 تک کھاد کی دنیا میں کھپت 1.8فیصد سالانہ بڑھے گی، اسی طرح کھاد، درمیانی مصنوعات اور خام مال کی عالمگیر پیداوار کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا جو کھاد کے استعمال سے زیادہ رہے گا، اس لیے نائیٹروجن، فاسفیٹ اور پوٹاش کھاد کا عالمگیر توازن فاضل رہے گا، نائیٹروجن کھاد کا استعمال 2018تک سالانہ 1.4فیصد، فاسفیٹ کھاد کا 2.2فیصد اور پوٹاش کھاد کا 2.6فیصد بڑھے گا، ان کی سپلائی میں بھی بالترتیب 3.7، 2.7اور 4.2فیصد اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق کھاد کی قیمتیں 2011 میں بڑھنے کے باعث 2014 کے وسط تک کم ہو گئیں۔