وسیم اکرم ورلڈکپ میں نجی انشورنس کمپنی کےبرانڈایمبیسیڈرمقرر

جوبلی نے وسیم اکرم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پرمتعارف کرا دیا ہے


Business Desk February 17, 2015
وسیم اکرم وڈیوز، تصاویریں، کمنٹس اور ماہرانہ تجزیوں کے ذریعے جوبلی لائف کے فیس بک اور ٹوئیٹر پیجز پر شائقین سے تبادلہ خیال کریں گےفوٹو: فائل

نجی بیمہ کمپنی جوبلی لائف نے لیجنڈری کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو اپنے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2015ڈیجیٹل کمپین کے لیے سائن کرلیا ہے۔

ورلڈ کپ فیور کے عروج پر جوبلی لائف نے اپنی مہم کا آغاز کرتے ہوئے وسیم اکرم کو ورلڈ کپ کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر متعارف کرا دیا ہے، اس ٹورنامنٹ کے دوران سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر وسیم اکرم وڈیوز، تصاویریں، کمنٹس اور ماہرانہ رائے وتجزیوں کے ذریعے جوبلی لائف کے فیس بک اور ٹوئیٹر پیجز پر شائقین سے تبادلہ خیال کرتے دیکھے جا سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں