میچ سے ایک روز قبل ہی پاکستانی پلیئنگ الیون افشا کرنے پرکرکٹ حلقے حیران

اہم میچ سے قبل ہی یہ بات افشا کردی گئی کہ یونس خان اوپننگ کریں گے اور سرفراز احمد کو ڈراپ کیا جائے گا


Sports Desk February 17, 2015
اہم میچ سے قبل ہی یہ بات افشا کردی گئی کہ یونس خان اوپننگ کریں گے اور سرفراز احمد کو ڈراپ کیا جائے گا۔ فوٹو : اے ایف پی

بھارت کیخلاف ورلڈ کپ میچ سے ایک روز قبل ہی پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون افشا کرنے پر کرکٹ کے حلقوں نے حیرت ظاہر کی ہے۔

ماضی میں چھوٹی سے چھوٹی سیریز میں بھی پاکستانی ٹیم مینجمنٹ پلیئنگ الیون کو قومی راز کی طرح سینے سے لگائی رہتی تھی، کئی بار اعتراض بھی ہوا مگر اس نے اپنی روش نہیں بدلی۔ اب اچانک اتنے اہم میچ سے قبل ہی یہ بات میڈیا میں افشا کردی گئی کہ یونس خان اوپننگ کریں گے جبکہ اسپیشلسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ گلوز عمر اکمل کو تھمائے جارہے ہیں۔ مختلف حلقوں کی جانب سے ٹیم مینجمنٹ کے اس اقدام پر کافی حیرانی ظاہر کی جارہی ہے جس سے بھارت کو ایک روز پہلے ہی پورے سکون سے پاکستان کے خلاف گیم پلان بنانے کا موقع میسر آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔