شاہی قلعہ اور تاریخی عمارتوں کا تحفظ موثر بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے حکام سے کہا ہے کہ منصوبے کاپی سی ون تیارکرکے ارسال کیا جائے


Zulfiqar Baig February 17, 2015
وفاقی حکومت والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کو فنڈز دے گی، ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON:

وفاقی حکومت نے لاہور میں تاریخی ورثہ کے تحفظ کیلیے مؤثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شاہی قلعہ میں مانیٹرنگ اینڈ کنڑول روم قائم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شاہی قلعہ میں موجود تاریخی عمارتیں روز بروز خستہ حال ہو رہی ہیں، قلعہ کی دیواروں پر جابجا سیاحوں کی تحریریں نظر آتی ہیں جبکہ شیش محل کی عمارت سے قیمتی پتھر چوری کر لیے گئے ہیں جس سے یہ عمارت اپنی دلکشی کھو رہی ہے، اس تاریخی ورثہ کی حفاظت کیلیے پنجاب حکومت نے 2012 میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے نام سے ادارہ قائم کیا مگر یہ ادارہ محدود وسائل کی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے سے قاصر ہے۔

اولڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پایا جانے والا تاریخی ورثہ اپنی مثال آپ ہے، اس ورثے کے تحفظ کیلیے خطیر رقم درکار ہے، شاہی قلعہ میں سی سی ٹی وی کمیروں، کنٹرول روم اور سیکیورٹی کو بڑھانے سے قلعے کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |