ایران پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد ہی گیس ملے گیوزیر پٹرولیم

سب سے زیادہ سالانہ 8ارب کی گیس چوری خیبر پختوانخوا میں ہورہی ہے،وزیر پٹرولیم


این این آئی February 17, 2015
31مارچ سے پہلے ایل این جی ہمارے سسٹم میں آجائے گی,وزیر پٹرولیم،فوٹو فائل

وفاقی وزیرپٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی حدود میں پاک ایران گیس پائپ لائن بچھانے کاکام جلد شروع کردے گا ۔

تاہم گیس کا حصول ایران پر عائد عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ہی ممکن ہوسکے گا،31مارچ سے پہلے ایل این جی ہمارے سسٹم میں آجائے گی تاہم لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے پہلی ترجیح پاورسیکٹرہے،سب سے زیادہ سالانہ 8ارب کی گیس چوری خیبر پختوانخوا میں ہورہی ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کو خط ارسال کردیا ہے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے ہیڈکوارٹر کے اچانک دورے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں