پاکستان نے ماضی میں جو فیصلے کیے وہ آج بھگت رہا ہے سعیدہ وارثی

ہشتگردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی مگر اب یہ جنگ ہماری بن چکی ہے، سابق برطانوی وزیر


Numainda Express February 17, 2015
پاکستان کو ایسی خارجہ پالیسی اپنانی چاہیے جو کہ عوام کے مفاد میں ہو، سعیدہ وارثی۔ فوٹو: فائل

سابق برطانوی وزیر و ممبر ہاؤس آف لارڈز سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی مگر اب یہ جنگ ہماری بن چکی ہے

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبا کے زیر اہتمام اساتذہ اور طلباء و طالبات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں ہم دے رہے ہیں۔ کچھ سال قبل پاکستان نے ایسے فیصلے کیے جس کے نتائج آج بھگتنے پڑ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اس میں برطانوی حکومت کی بھرپور مدد مل سکتی ہے۔ پاکستان کو ایسی خارجہ پالیسی اپنانی چاہیے جو کہ عوام کے مفاد میں ہو۔ سیاست دان جب فیصلے کریں تو انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ انھیں کس بات کا مینڈیٹ ملا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں