ترک وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ترک وزیراعظم احمد داؤد اپنے دورے کے دوران صدر ممنوں حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے


ویب ڈیسک February 17, 2015
ترک وزیراعظم احمد داؤد اپنے دورے کے دوران صدر ممنوں حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے. فوٹو؛ فائل

ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔


ترک وزیراعظم اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو اعلی حکومتی اہلکاروں نے ان کا پرتپاق استقبال کیا۔ ترک وزیراعظم کی دورہ پاکستان کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ ترک وزیراعظم لاہور بھی جائیں گے جہاں ان کے شاندار استقبال کی بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں