ژوب سے اغوا ہونے والی انسداد پولیو ٹیم کے 4 ارکان کی لاشیں برآمد

4 لاشوں میں سے ایک کی شناخت انسداد پولیو ٹیم کے ڈرائیور جب کہ 2 کی لیویز اہل کاروں کے طور پرہوئی ہے


ویب ڈیسک February 17, 2015
ژوب میں چند روز قبل انسداد پولیو مہم میں شامل رضاکار اور ایک سیکیورٹی اہلکار اغوا ہوگئے تھے فوٹو: فائل

DAVOS, SWITZERLAND:

تودہ کبزئی کے پہاڑی علاقے سے 3 روز قبل اغوا ہونے والی انسداد پولیو ٹیم کے 4 ارکان کی لاشیں مل گئیں۔

لیویز حکام کے مطابق ژوب کے علاقے تودہ کبزئی کی پہاڑیوں سے 4 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں قریب سے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت 3 روز قبل اغوا ہونے والی انسداد پولیو ٹیم میں شامل 2 سیکیورٹی اہلکاروں اور ایک ڈائیور کے طور پر ہوئی۔

واضح رہے کہ اسی علاقے سے 3 روز قبل 2 رضاکاروں سمیت انسداد پولیو ٹیم کے 5 افراد اغوا ہوگئے تھے جن کی بازیابی کے لئے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جارہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |