کراچی میں مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق3 زخمی

حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال انتظامیہ

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے, پولیس فوٹو: فائل

کورنگی نمبر 5 میں بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 5 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں دوران علاج 2 زخمی دم توڑ گئے جبکہ دیگر 3 کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے تاہم تفتیشی عمل کی تکمیل کے بعد ہی حادثے کی حتمی وجوہات کا تعین کیا جاسکے گا۔

Load Next Story