پاپ میوزک کی ملکہ لیڈی گاگا نے جیون ساتھی تلاش کرلیا

ویلنٹائن ڈے پر شوبز سے وابستہ 33 سالہ ٹیلر کنی نے گاگا کو پرپوز کیا جس پر وہ انکار نہ کرسکیں۔


ویب ڈیسک February 17, 2015

پاپ میوزک کی ملکہ اور منفرد لباس متعارف کرانے والی لیڈی گاگا نے بھی اپنا جیون ساتھی تلاش کرلیا۔

پاپ موسیقی کی ملکہ لیڈی گاگا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اور انہوں نے جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا۔ 28 سالہ گلوکارہ نے بتایا کہ ویلنٹائن ڈے پرشوبز سے وابستہ 33 سالہ ٹیلر کینی نے انہیں ہیرے کی انگوٹھی دے کر پرپوز کیا جس پر وہ انکار نہ کرسکیں۔ گاگا نے اعلان کیا کہ وہ جلد ٹیلر کینی سے شادی کریں گی اور شادی کے روز اپنی والدہ کا عروسی جوڑا زیب تن کریں گی۔

لیڈی گاگا کے 33 سالہ مجازی خدا ٹیلرکینی ٹی وی شوز کے حوالے سے جانا پہنچانا نام ہیں اور انہوں نے لیڈی گاگا سے اعلان محبت کے لئے ویلنٹائن ڈے کے دن کا انتخاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں