عامر سلمان اور آصف کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

تینوں ابھی بچے ہیں اور انہیں پہلے ہی ان کے کئے کی سزا مل چکی ہے اس لئے انہیں بار بار سزا دینا مناسب نہیں، عدالت

تینوں کرکٹرز نے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے جرم کا اعتراف کرلیا لہٰذا ان کے اثاثے ضبط کئے جائیں، درخواست گزار فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے کرکٹرز محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں کرکٹر محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کے اثاثے ضبط کرنے کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تینوں کرکٹرز نے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے جرم کا اعتراف کرلیا لہٰذا ان کے اثاثے ضبط کئے جائیں تاہم عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تینوں ابھی بچے ہیں اور انہیں پہلے ہی ان کے کئے کی سزا مل چکی ہے اس لئے انہیں معاف کردیا جائے کیونکہ اگر انہیں بار بار سزا دی گئی تو قومی ٹیم پر برا اثر پڑے گا۔
Load Next Story