اسٹیٹ بینک نے 2ماہ کے لئے شرح سود میں اعشاریہ5 فیصد کمی کردی

بنیادی شرح سود میں اعشاریہ 5 فیصد کمی کردی گئی


ویب ڈیسک October 05, 2012
بنیادی شرح سود10.5 فیصد سے کم کرکے 10فیصد کردی گئی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اسٹیٹ بینک نے 2ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی شرح سود10.5فیصدسے کم کرکے 10فیصد کردی۔

گورنراسٹیٹ بینک یاسین انورکے مطابق شرح سود میں نرمی اس لیے بھی ضروری تھی تاکہ نجی شعبے سےقرض لینے کی شرح میں اضافہ ہوسکے۔

پالیسی کےمطابق بیرون ملک سے آنےوالی رقومات،خدمات اور سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ سے جاری حسابات کا توازن سکڑ رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات میں بھی کمی کا سامنا ہے اور برآمدات میں کمی اورلوڈشیڈنگ معیشت کو درپیش چیلنجزہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں سے اضافی قرض حاصل کرنےکےمنفی اثرات سے بچنےکےلیے جلد مالیاتی اصلاحات پربھی زوردیاہے۔

مانیٹری پالیسی میں نرمی کی توقعات کے باعث پہلے ہی اسٹاک ایکس چینج میں نئے ریکارڈ قائم ہوگئے تھے تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ اس نرمی کے آئندہ ہفتے مارکیٹ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں