بونیر میں پولیس اور فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران مطلوب دہشتگرد ہلاک

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے باج کٹہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی


ویب ڈیسک February 17, 2015
دہشت گرد کمانڈر بخت راج سیکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور:

پولیس اور سیکیورٹی نے مشترکہ آپریشن کرکے مطلوب دہشت گرد بخت راج کو ہلاک کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے باج کٹہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کئی مقدمات میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر بخت راج مارا گیا۔


واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بخت راج کی موجودگی کی اطلاع پر 2 ہفتے قبل بھی کارروائی کی تھی تاہم مطلوب دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں