کراچی سی آئی ڈی پولیس نے سینٹرل جیل اوراسکول پرحملے کی سازش ناکام بنادی

دہشت گردوں کے قبصے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیزمواد برآمد کیا گیا


Faraz Khan/ October 05, 2012
دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے سینٹرل جیل پرحملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ فوٹو: محمد ثاقب/ اکیسپریس

ISLAMABAD: سی آئی ڈی پولیس نے منگھوپیرمیں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تظیم لشکرجھنگوی کے 7 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے سینٹرل جیل اوراسکول پرحملے کی سازش ناکام بنادی۔

ڈی آئی جی سی آئی ڈی پولیس کامران افضل اور سی آئی ڈی ایس ایس پی چوہدری اسلم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتارکئےگئے ان دہشت گردوں کے قبصے سے 125 کلوگرام دھماکا خیزمواد، 7 خودکش جیکٹس، 2کلاشنکوف، 7 پستول، 3 ڈیٹونیٹرز، 50 فٹ ڈیٹونیٹروائراور سیکڑروں گولیاں برآمدکی گئیں۔

سی آئی ڈی پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے سینٹرل جیل پرحملے کا منصوبہ بنایا تھا جس کے لئے وہ پہلے اسکول کی بس پر حملہ کر تے جس کی وجہ سے سیکیورٹی فورسزکی توجہ وہاں مبذول ہوجاتی اور اس کے بعد وہ سینٹرل جیل پرحملہ کردیتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں