کراچی کیماڑی میں نجی بینک میں ڈکیتی ناظم آباد میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام

بینک ڈکیتی کا واقعہ کیماڑی کے علاقے جیکسن میں پیش آیا.

بینک ڈکیتی کا واقعہ کیماڑی کے علاقے جیکسن میں پیش آیا. فوٹو: ایکسپریس

کیماڑی میں ڈاکو نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کرفرارہوگئے جب کہ دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔


بینک ڈکیتی کا واقعہ کیماڑی کے علاقے جیکسن میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے بینک میں گھس کر عملے سمیت تمام لوگوں کو یرغمال بناکرلاکھوں روپے لوٹ لیے۔ ڈاکو فرارہوتے وقت سیکیورٹی گارڈز کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں پولیس اہلکاروں نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔ ڈی ایس پی مشتاق تنولی کےمطابق 10 سے زائد ڈاکوؤں نے نجی بینک میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر بینک کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نےانہیں رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سےایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسےاس کے ساتھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔

Recommended Stories

Load Next Story